پی سی بی کا سینیٹ کو تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات دینے سے انکار

پی سی بی نے سینیٹ کو تنخواہوں کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا، معلومات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی سی بی کا سینیٹ کو تنخواہوں کی تفصیلات دینے سے انکار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینیٹ کو عہدیداروں کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے۔

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے ٹیم کے ساتھ جانے والوں کی فہرست کو بھی خفیہ رکھا ہے۔ بورڈ نے پیشکش کی ہے کہ اگر سینیٹ چاہے تو ان کیمرا بریفنگ دی جا سکتی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے سینیٹ کو آگاہ کیا کہ پی سی بی نے تفصیلات کا جائزہ لیا ہے۔ کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی تنخواہیں اور مراعات حساس معلومات ہیں جو ان کی حفاظت سے متعلق ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے جواب میں کہا گیا کہ ایسی معلومات کی غیر ضروری تشہیر توجہ کا باعث بن سکتی ہے۔ پی سی بی پر کھلاڑیوں اور ملازمین کی رازداری کا تحفظ لازم ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے قواعد کے مطابق معلومات کو خفیہ رکھنا ان کے افراد کی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں