پی ایس ایل الیون میں لاہور قلندرز باہر، حیدرآباد کنگزمین پلے آف میں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پی ایس ایل الیون کے اہم میچ میں لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن ہونے کے باوجود ایونٹ سے باہر ہوگئی جبکہ حیدرآباد کنگزمین نے پلے آف کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔
کراچی میں منعقدہ میچ میں راولپنڈی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے جبکہ عثمان خان نے 54 اور کوشال پریرا نے 50 رنز کا حصہ ڈالا۔
حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈی کو 108 رنز سے شکست دے دی، راولپنڈی کی ٹیم 136 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کو پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لیے راولپنڈی کو 158 رنز تک روکنا تھا، جسے انہوں نے کامیابی سے انجام دیا۔
حیدرآباد نے 10 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پلے آف میں جگہ بنائی۔ عثمان خواجہ نے 66 رنز کے ساتھ ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف میں جانے والی دیگر تین ٹیمیں پہلے ہی طے ہوچکی ہیں، جن میں پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔















