چین ژجیانگ واقعہ، 40 گھنٹے بعد شخص کی حرکت قلب بحال

چین کے صوبے ژجیانگ میں ایک شخص کی حرکت قلب 40 گھنٹے بعد بحال ہوئی، ڈاکٹرز نے جدید مشین سے خون میں آکسیجن پمپ کر کے زندگی بچائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں 40 گھنٹے بعد شخص کی حرکت قلب بحال

ژجیانگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے صوبے ژجیانگ میں ایک شخص کرشماتی طور پر 40 گھنٹے بعد زندہ ہوگیا۔ ڈاکٹر لیو شیاؤ نے بتایا کہ 40 سالہ شخص کو کارڈک اریسٹ ہوا تھا۔

ڈاکٹر لیو کے مطابق، برقی جھٹکوں سے دل کی دھڑکن بحال نہیں ہوئی تھی۔ طبی ٹیم نے ایکسٹراکورپورئیل ممبرین آکسیجینیشن (ECL) مشین استعمال کی۔

مشین نے خون میں آکسیجن پمپ کر کے دل کی جگہ عارضی دل کا کردار ادا کیا۔ مشین عموماً ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

ایسی مشین کی مدد سے پہلے بھی کارڈک اریسٹ کے شکار مریض زندہ ہوئے ہیں۔ مشین کے استعمال سے خون کے لوتھڑے بننے سے بچاؤ کیا گیا۔

یاد رہے کہ چین میں 2025 میں ایک 53 سالہ خاتون کی حرکت قلب 5 گھنٹے بعد بحال کی گئی تھی۔ ڈاکٹر لیو نے اس واقعے کو کرشمہ قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں