ممبئی فوڈ پوائزننگ، بریانی کے بعد تربوز سے چار اموات

ممبئی میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، حکام نے فوڈ پوائزننگ کی تصدیق کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ممبئی میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے چار افراد جاں بحق

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ بھارتی شہر ممبئی میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق 40 سالہ عبداللہ عبدالقادر، ان کی اہلیہ نسرین، 16 سالہ بیٹی عائشہ اور 13 سال کی زینب نے رشتے داروں کے ساتھ بریانی کھائی۔

رات ایک بجے انہوں نے تربوز کھایا جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ صبح 5 بجے انہیں قے کی شدت ہوئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹر زید قریشی نے بتایا کہ انہیں شدید قے اور ڈائریا کی شکایت تھی۔ ان لوگوں نے تربوز کھایا تھا جس کے بعد ان کی حالت خراب ہوئی۔

یاد رہے کہ حکام نے بتایا ہے کہ اصل وجہ موت پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں