پاکستان روس تعلیمی تعاون، قازان کانفرنس سے اہم پیش رفت متوقع

پاک روس تعلیمی کانفرنس 12 مئی کو قازان میں ہوگی، جو دونوں ممالک کے تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان روس تعلیمی تعاون، قازان کانفرنس سے اہم پیش رفت متوقع

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک روس تعلیمی تعلقات میں تیزی کیلئے بین الاقوامی کانفرنس 12 مئی کو قازان، روس میں ہوگی۔ یہ کانفرنس روس-اسلامک ورلڈ قازان فورم 2026 کے تحت منعقد کی جائے گی، جس میں دنیا بھر سے ماہرین شرکت کریں گے۔

کانفرنس کا انعقاد قازان فیڈرل یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) بھی اس میں تعاون کر رہی ہے۔

یہ کانفرنس پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور پروفیسر ڈاکٹر لینار ریناٹو وچ سافن کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔ پاکستان اور روس کے سفیر بھی اس کانفرنس کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

کانفرنس کی اہمیت پاکستان اور روس کے تعلیمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے، جو تحقیق اور عوامی روابط کے فروغ میں مددگار ہوگی۔

یاد رہے کہ پہلی پاک روس کانفرنس فروری 2025 میں کراچی میں منعقد ہوئی تھی، جو تعلیمی روابط کا اہم سنگ میل تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں