شاہ چارلس امریکا دورہ شروع، وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال

شاہ چارلس اور ملکہ چار روزہ دورے پر امریکا، صدر ٹرمپ نے ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہ چارلس کا امریکا کا چار روزہ دورہ شروع

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ برطانوی شاہ چارلس اور ملکہ چار روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں صدر ٹرمپ اور امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاؤس میں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

شاہ چارلس نے واشنگٹن میں برطانوی سفارتخانے میں منعقدہ گارڈن پارٹی میں شرکت کی، جس میں شہر کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات شریک تھیں۔

آج شاہ چارلس امریکی صدر کے ہمراہ گارڈز آف آنر کا معائنہ کریں گے اور ان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں تقریب منعقد ہوگی۔

دورے کے دوران برطانوی بادشاہ امریکی کی ڈھائی سو سالہ سالگرہ کی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے اور ریاست ورجینیا اور نیویارک کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے دورے امریکا اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں