پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ بندش، ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 5 یا 5.1 پر سپورٹ ختم ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اگر آپ 10 یا 11 سال پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو جلدی تبدیل کریں، ورنہ ستمبر 2026 سے واٹس ایپ قابل استعمال نہیں رہے گا۔
میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاص طور پر وہ فونز جو اینڈرائیڈ 5 یا 5.1 پر چل رہے ہیں۔
یکم جنوری سے اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔ اس کا مقصد صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو بہتر بنانا ہے۔
میٹا نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے جن کے لیے جدید ہارڈ وئیر کی ضرورت ہے۔ پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ اکثر ختم کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ 8 ستمبر 2026 کے بعد واٹس ایپ صرف اینڈرائیڈ 6 یا اس کے بعد کے ورژنز پر کام کرے گا۔ پرانے فونز پر واٹس ایپ ڈیٹا منتقل کرنا ضروری ہوگا۔














