چین کے سائنسدانوں نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا ماحول دوست طریقہ دریافت کیا ہے، جس میں کوئلے کو جلانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ چین کے سائنسدانوں نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا ماحول دوست طریقہ دریافت کیا ہے۔ انہوں نے ایسی بیٹری جیسی ڈیوائس تیار کی ہے جو کوئلے کی کیمیائی توانائی کو بجلی میں تبدیل کرتی ہے۔
یہ بیٹری کوئلے کو جلانے کی بجائے اس کی توانائی کو برقی کیمیکل توانائی میں بدلتی ہے، جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج نہیں ہوتا۔ شینزن یونیورسٹی کے محققین نے اس ڈیوائس کو ‘کوئلے کے فیول سیل’ کا نام دیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق اس بیٹری کا نظام کوئلے کے ذرات کو کثیر الجہتی عمل سے گزار کر بجلی پیدا کرتا ہے۔ یہ طریقہ روایتی بجلی پیداوار کے مقابلے میں توانائی ضائع نہیں کرتا۔
یہ سسٹم ابھی کانسیپٹ کی شکل میں ہے اور اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ تاہم یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ روایتی طور پر کوئلے کو جلا کر بجلی پیدا کی جاتی ہے جس سے فضائی آلودگی بڑھتی ہے۔ نئی ٹیکنالوجی اس مسئلے کا جدید حل پیش کرتی ہے۔














