بابراعظم کی شاہین آفریدی کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ قومی کرکٹر بابراعظم اور شاہین آفریدی کے بیٹے عالیار کے درمیان کرکٹ کا خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پی ایس ایل میچ کے دوران دونوں کھلاڑی مدِمقابل تھے جبکہ شاہین آفریدی کے اہلخانہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ عالیار آفریدی اپنے والد کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔
میچ کے اختتام پر بابراعظم کو ننھے عالیار کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ عالیار نے بولنگ کرنے کی کوشش کی اور بابر نے خود کو مزاحیہ طور پر آؤٹ قرار دیا۔
اس دلکش منظر نے کرکٹ کے شائقین کے دل جیت لیے اور سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوگیا۔
یاد رہے کہ یہ لمحہ کرکٹ کے مداحوں کے دلوں میں مثبت اثر چھوڑ گیا، جو بابراعظم اور شاہین آفریدی کی دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔















