وائٹ ہاؤس حملہ کرنے والا امریکی استاد گرفتار، کول ٹامس ایلن پر فائرنگ کا الزام۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کرنے والا شخص انعام یافتہ امریکی استاد نکلا۔ حملہ آور کی شناخت کول ٹامس ایلن کے نام سے ہوئی، جو کیلیفورنیا کا رہائشی، کیلٹیک یونیورسٹی کا گریجویٹ اور سکول ٹیچر ہے۔
ملزم کول ٹامس ایلن نے سیکرٹ سروس ایجنٹ پر فائرنگ کی، مگر بلٹ پروف جیکٹ نے جان بچا لی۔ وہ شارٹ گن، پستول اور متعدد چاقوؤں سے لیس تھا۔
حملے کے وقت صدر ٹرمپ بال روم میں موجود تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو میں کیا۔
واضح رہے کہ ملزم کو دسمبر 2024 میں ‘ٹیچر آف دی منتھ’ قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد یہ واقعہ انتہائی چونکا دینے والا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس پر دو الزامات عائد کیے جائیں گے۔











