ٹرمپ کا بڑا بیان، پاکستان کے مذاکراتی کردار کی تعریف کردی

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور وفد کا دورہ منسوخ کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کی تعریف کی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی ہے۔ ٹرمپ نے سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں اپنے وفد کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے روک دیا ہے۔ فلوریڈا میں ایئر فورس ون پر سوار ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان ایک زبردست ملک ہے اور اس کی قیادت عظیم ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستانی قیادت بھی ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے دوروں کا کوئی عملی جواز نہیں تھا کیونکہ اصل رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہو سکتی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ 15 یا 16 گھنٹے کا سفر طویل، مہنگا اور غیر ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفد کو ایران کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کا موقع نہیں ملتا بلکہ غیر معروف لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ماضی میں بھی بین الاقوامی مذاکرات میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی شمولیت امریکی پالیسی کے لیے اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں