جرمن چانسلر فریڈرِش مرز نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کو غیر ضروری قرار دیا، جس سے عالمی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔
برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جرمنی کے چانسلر فریڈرِش مرز نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس جنگ سے عالمی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چانسلر مرز نے کہا کہ جنگ کے اثرات یورپ، ایشیا اور امریکہ تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال عالمی اور علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ موجودہ چیلنجز کا مؤثر جواب صرف ایک متحد یورپ دے سکتا ہے۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتوں میں ایران تنازع سمیت کئی اہم مسائل پر غور کیا گیا۔
فریڈرِش مرز نے کہا کہ ہمیں اس نئی معاشی حقیقت کو قبول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کو بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے مطابق اپنی پالیسیوں کو ڈھالنا ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، جو عالمی امن کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔











