ایکس ریفائنری قیمت کم، پھر بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیوں؟

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے اضافہ حکومتی ٹیکسز اور مارجن کی وجہ سے کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ حکومتی ٹیکسز اور ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن (Inland Freight Equalization Margin) میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کی وجہ سے ہوا۔ پیٹرولیم لیوی اب 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں کمی کے باوجود قیمتیں بڑھائی گئیں۔ ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

ماہرین کے مطابق اگر پیٹرول پر لیوی ٹیکس اور ڈیزل پر آئی ایف ای مارجن نہ بڑھایا جاتا تو قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوتا۔ اس کا اثر عوام پر مزید بوجھ ڈالے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 3 روپے 14 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 44 پیسے فی لیٹر کم ہوئی تھی، تاہم حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں