ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی عمان کا دورہ مکمل کر کے دوبارہ پاکستان آئیں گے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی عمان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے۔ وہ ہفتے کو پاکستان کا دورہ مکمل کر کے عمان روانہ ہوئے تھے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ عباس عراقچی عمان کا دورہ مکمل کر کے روس روانگی سے قبل دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کا ایک حصہ جنگ کے خاتمے سے متعلق مشاورت کے لیے تہران واپس جا چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی اتوار کی رات اسلام آباد میں دوبارہ موجود ہوں گے۔ یہ نمائندے اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ان ملاقاتوں کو عباس عراقچی نے انتہائی مفید قرار دیا۔
پاکستان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں کو ایرانی وزیر خارجہ نے قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔











