کراچی میں پانی بحران، 48 گھنٹے کون سے علاقے متاثر رہیں گے؟

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 7 پمپ 48 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے، کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 7 پمپ 48 گھنٹے بند

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ آج دوپہر سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی لائن کو واٹرنیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اس دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 9 میں سے 7 پمپ 48 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔ 27 اپریل کو 7 پمپس سے پانی بحال کردیا جائے گا جبکہ 2 پمپس مزید 5 روز کے لیے بند رہیں گے۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق اس دوران نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33، گلستانِ جوہر میں پانی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اس کے علاوہ گلشن اقبال، صدر، لانڈھی، کورنگی، چنیسر ٹاوٴن کے کچھ علاقوں میں پانی فراہمی معطل رہے گی۔ نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس بھی بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کو یومیہ تقریباً 250 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں