الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ تحقیق

الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال دماغی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے، توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
الٹرا پراسیس غذائیں، دماغی صحت پر منفی اثرات کے خطرات

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی اور برازیل کی São Paulo یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ غذائیں دماغی تنزلی کے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔ 21 سو سے زائد افراد پر کی گئی تحقیق کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال میں 10 فیصد اضافے سے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں نمایاں کمی آتی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں میں نمک، چینی اور مصنوعی اجزا کی مقدار زیادہ جبکہ فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے۔ ان غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں اور میٹھے مشروبات شامل ہیں، جو متعدد امراض سے جڑے ہوئے ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال دماغی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے، جیسے ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں۔ ان میں نقصان دہ اجزا جیسے مصنوعی فلیور یا کیمیکلز کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ یہ تحقیق جرنل Alzheimer’s & Dementia میں شائع ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں