چینی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا اے آئی ماڈل، امریکی کمپنیوں کو چیلنج

چینی کمپنی ڈیپ سیک نے نیا اے آئی ماڈل متعارف کرایا، جو امریکی کمپنیوں کو چیلنج دے رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا اے آئی ماڈل، امریکی کمپنیوں کو چیلنج

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کی کمپنی ڈیپ سیک نے نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial Intelligence) ماڈل متعارف کرایا ہے۔ کمپنی نے جنوری 2025 میں اپنا آئی چیٹ بوٹ آر 1 جاری کیا تھا جس نے عالمی سطح پر تہلکہ مچایا۔

نیا ماڈل 60 لاکھ ڈالرز سے کم لاگت میں تیار کیا گیا ہے اور اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں ہے۔ ڈیپ سیک نے نیا اے آئی چیٹ بوٹ ایک سال بعد پیش کیا ہے۔

تازہ ترین ماڈل ڈیپ سیک وی 4 پرو اور ڈیپ سیک وی 4 فلیش امریکی کمپنیوں کے چیٹ بوٹس کے مساوی قرار دیے گئے ہیں۔ ڈیپ سیک نے اوپن سورس ماڈل کو اپنایا ہے، ڈویلپرز مفت میں اس کے سورس کوڈ کو استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ نیا چیٹ بوٹ ریاضی اور کوڈنگ میں دیگر اوپن ماڈلز کو پیچھے چھوڑ چکا ہے اور صرف گوگل کے جیمنائی 3.1 پرو سے پیچھے ہے۔ کمپنی کا چیٹ بوٹ امریکی کمپنیوں کے چیٹ بوٹس سے 3 سے 6 ماہ پیچھے ہے۔

واضح رہے کہ ڈیپ سیک کی بنیاد مئی 2023 میں لیانگ وین فینگ نے رکھی تھی۔ کمپنی کا مقصد ٹیکنالوجی میں ترقی کرنا ہے نہ کہ منافع کمانا۔ لیانگ وین فینگ نے 2015 میں اپنی تعلیم مکمل کی اور اے آئی پر توجہ مرکوز کی۔

دیگر متعلقہ خبریں