لاہور میں بچوں کے تہرے قتل کی ذمہ دار سفاک ماں قرار

لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کی ذمہ دار ان کی سفاک ماں نکلی، جس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور، بچوں کے تہرے قتل کی ذمہ دار سفاک ماں قرار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اچھرہ کے علاقے میں پیش آئے تہرے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بچوں کی سفاک ماں ہی ان کی قاتل ہے، جس نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کو ان کی ماں نے قتل کیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ مزید حقائق سامنے آسکیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاوند کی جانب سے بچوں سے متعلق طعنوں نے ماں کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔ ماں نے تین روز قبل چھری خریدی تھی تاکہ اپنے منصوبے کو عمل میں لاسکے۔

ماں نے پہلے خودکشی کا ارادہ کیا لیکن بچوں کو والد کی جانب سے نکالے جانے کے خوف سے انہیں قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ خاوند کی جانب سے ناجائز تعلقات کے لیے دباؤ بھی ایک وجہ تھی۔

واضح رہے کہ بچوں کی والدہ اور ساس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد چچا نے آکر بھابھی کو برا بھلا کہا۔

دیگر متعلقہ خبریں