باقر قالیباف نے ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں کوئی داخلی تقسیم نہیں اور پوری قوم انقلابی سوچ کے تحت متحد ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی قیادت نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں داخلی تقسیم نہیں ہے اور پوری قوم انقلابی سوچ کے تحت متحد ہے۔ انہوں نے ملک کی خودمختاری کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دینے کا عزم کیا ہے۔
ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بیان دیا کہ ایران میں کوئی انتہا پسند یا اعتدال پسند نہیں ہے۔ تمام شہری ایک قوم اور انقلابی شناخت رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم اور حکومت کا مضبوط اتحاد ایران کو ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی قوت دیتا ہے اور دشمن کو اس کے اقدامات پر پچھتانے پر مجبور کرتا ہے۔
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بھی ‘ایکس’ پر کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کے باوجود ریاستی ادارے اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ایران کے عوام پہلے سے زیادہ متحد ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے اندر سخت گیر اور اعتدال پسندوں کے درمیان شدید اختلافات ہیں اور حکومت بدحالی کا شکار ہے۔












