کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل میں اہم کامیابی حاصل کی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے ایک اہم میچ میں لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔
ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ نے 44 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ معین علی نے 39، سلمان آغا نے 14 اور اعظم خان نے 14 رنز کا تعاون فراہم کیا۔
لاہور قلندرز کی بولنگ میں عبید شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈینئل سیمز اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ فخر زمان 61 اور عبداللہ شفیق 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان ہمیشہ دلچسپ مقابلے ہوتے رہے ہیں، اور یہ میچ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔















