فیفا ورلڈکپ 2026، ایران کی عدم شرکت پر اٹلی کو شامل کرنے کی افواہیں مسترد

فیفا نے ورلڈکپ 2026 میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا، ایرانی ٹیم کی شرکت یقینی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا ورلڈکپ 2026، ایران کی شرکت پر اٹلی کو شامل کرنے کی افواہیں مسترد

زیورخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیفا حکام نے ورلڈکپ 2026 میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ افواہیں امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران سامنے آئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیفا نے واضح کیا ہے کہ ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ امریکا کے خصوصی ایلچی پاؤلو زمپولی نے یہ تجویز پیش کی تھی۔

فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے بیان دیا کہ ایرانی ٹیم ورلڈکپ میں یقینی طور پر حصہ لے گی۔ ایرانی سفارتخانے نے اس تجویز کو امریکا کا ‘اخلاقی دیوالیہ پن’ قرار دیا ہے۔

اطالوی وزیر کھیل نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ اٹلی کے حکام نے زمپولی کی تجویز کو نامناسب قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اٹلی کی ٹیم مسلسل تیسری بار ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں