نیوزی لینڈ کی مشہور آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سوزی بیٹس نے 2026 میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوزی بیٹس، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویلنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیوزی لینڈ کی مشہور آل راؤنڈر سوزی بیٹس نے 2026 میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کرک انفو کے مطابق، سوزی بیٹس نے اعلان کیا کہ وہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گی، ان کا 20 سالہ شاندار کیریئر ختم ہو جائے گا۔

حالیہ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد، بیٹس اگلے ہفتے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوں گی اور انگلینڈ کے دورے پر جائیں گی، جہاں نیوزی لینڈ ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔

بیٹس نے کہا کہ ملک کی نمائندگی ہمیشہ فخر کا باعث رہی، اور ان کا آخری ہدف ایک اور ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

واضح رہے کہ سوزی بیٹس 2006 میں ڈیبیو کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں، اور ون ڈے میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں