پی ایس ایل 11، محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد

پی ایس ایل 11 کے میچ میں محمد عامر اور فہیم اشرف پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل 11، محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 34 ویں میچ میں محمد عامر اور فہیم اشرف پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں راولپنڈی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں دونوں کھلاڑی الجھ پڑے تھے۔ محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد تلخ کلامی ہوئی۔

محمد عامر نے فہیم اشرف کو واپس جانے کا اشارہ کیا، جواباً فہیم اشرف نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ ساتھی کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

میچ ریفری نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ دونوں نے غلطی تسلیم کرلی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے برتاؤ کا معاہدہ سختی سے نافذ کیا گیا ہے تاکہ کھیل کی روح برقرار رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں