نیول چیف، بحرہند میں مستقبل کی جنگی حکمت عملی کی تشکیل

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بحرہند کو جنگی حکمت عملی کی تشکیل کے لیے اہم خطہ قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیول چیف، بحرہند میں مستقبل کی جنگی حکمت عملی کی تشکیل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بحرہند کو ایک اہم خطہ قرار دیا ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرہند میں رکاوٹ سے عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کے زیر اہتمام جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ پر دو روزہ عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد جیو اسٹرٹیجک رجحانات اور جنگ پر جدید ٹیکنالوجیز کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ مقامی پیداوار کی بدولت پاکستان میں کم لاگت اور عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہو سکتی ہے۔ کانفرنس میں دفاعی صنعت، صارفین اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون پر زور دیا گیا۔

نیول چیف نے بحرہند کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے عالمی تجارت کی وسیع آمدورفت ہوتی ہے۔ بحرہند میں رکاوٹ کی صورت میں عالمی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بحرہند عالمی تجارت اور جنگی حکمت عملی کے حوالے سے ایک اہم خطہ سمجھا جاتا ہے، جہاں مختلف ممالک کے مفادات وابستہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں