امریکا میں جوہری اور خلائی تحقیق سے وابستہ سائنسدانوں کی ہلاکتیں اور گمشدگیاں، ایف بی آئی کی تحقیقات جاری۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں جوہری اور خلائی تحقیق سے وابستہ 10 سائنسدانوں کی پراسرار ہلاکتیں اور گمشدگیاں سامنے آئی ہیں، جس کے بعد ایف بی آئی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایف بی آئی نے بتایا ہے کہ وہ ہلاک یا لاپتا ہونے والے سائنسدانوں کے درمیان ممکنہ تعلقات کا جائزہ لے رہا ہے۔ یہ تحقیقات محکمہ توانائی اور دفاع کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہیں۔
امریکی کانگریس کی ہاؤس نگرانی کمیٹی نے بھی ان واقعات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ فی الحال قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
یہ واقعات امریکا کے مختلف ریاستوں میں پیش آئے ہیں، جن میں ایک نیوکلیئر فزسسٹ نونو ایف جی لوریرو کی قتل کی واردات بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ان ہلاکتوں کے پیچھے کسی منظم سازش کے شواہد نہیں ملے، مگر تحقیقات جاری ہیں تاکہ ممکنہ روابط کا پتہ چل سکے۔












