امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتے، بڑی ڈیل پر زور۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتے اور یہ معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے ایک امریکی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے ساتھ معاملات کامیابی سے سنبھال رہے ہیں اور ہم مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی ناکا بندی کامیاب رہی ہے اور امریکا ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کے لیے مکمل تیار ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران معاہدہ کر لے تو اسے مضبوط پوزیشن مل سکتی ہے، جبکہ ایران کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کا پس منظر طویل عرصے سے جاری ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔











