قطر کا ایران امریکا مذاکرات کی حمایت کا اعلان

قطر نے ایران امریکا مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قطر، ایران امریکا مذاکرات کی حمایت کا اعلان

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطر نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر سمیت دنیا بھر میں مذاکرات کی حمایت کی جا رہی ہے۔

ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ بھی کھڑے ہیں، آبنائے ہرمز کی بندش سے علاقائی بحران بین الاقوامی بحران میں تبدیل ہو گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے سلسلے میں قطر اور امریکا سمیت تمام فریقین سے رابطے میں ہے، ہم مذاکرات کی ناکامی پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

ماجد الانصاری نے کہا کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان تاریخی اہمیت کے حامل تعلقات ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف فریقین سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ قطر نے اپنی تاریخ کے دوران قابل اعتماد شراکت دار ثابت کیا ہے اور ہم مسائل کے حل کے لئے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں