ارشاد بھٹی نے میرا کے انٹرویو پر تنقید کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سوالات پہلے بھی کیے جاچکے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ معروف صحافی ارشاد بھٹی نے میرا کے انٹرویو کے تنازع پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
حال ہی میں ارشاد بھٹی نے اداکارہ میرا کا انٹرویو کیا تھا جس کے چند کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ ان کلپس میں میرا کے ماضی کے تنازعات کے سوالات شامل تھے۔
متعدد اداکاروں نے ان سوالات کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے ارشاد بھٹی پر تنقید کی، جبکہ میرا کی تعریف کی کہ انہوں نے صبر و تحمل سے جوابات دیے۔
اداکارہ زارہ نور عباس نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ میرا کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وہ اپنی فلم پر بات کرنا چاہتی تھیں۔
واضح رہے کہ ارشاد بھٹی نے کہا کہ ان کے سوالات متعدد بار مختلف پلیٹ فارمز پر کیے جاچکے ہیں اور میرا کے کیسز عدالتوں میں بھی چلتے رہے ہیں۔















