کارکردگی کے باعث قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ محمد رضوان

محمد رضوان نے موجودہ کارکردگی کے باعث قومی ٹیم میں جگہ نہ بننے کی وضاحت دی، ہمت نہ ہارنے کا عزم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمد رضوان، قومی ٹیم میں جگہ نہ بننے پر وضاحت

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ان کی موجودہ کارکردگی کے باعث قومی ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بنتی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رضوان نے بتایا کہ بگ بیش لیگ کے دوران انہوں نے حارث رؤف سے کہا تھا کہ ان کی موجودہ کارکردگی کے باعث ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بنتی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمت نہیں ہاریں گے۔

رضوان نے صحافیوں کو یاد دلایا کہ پہلے لوگ کہتے تھے کہ وہ چھکا نہیں مار سکتے۔ انہوں نے اقرار کیا کہ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن کرکٹ سے محبت انہیں آگے بڑھنے کی تحریک دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید محنت کی کمی کی وجہ سے کارکردگی خراب ہوئی۔ لیکن وہ ٹیم کے کپتان کو خود کہتے رہے ہیں کہ ان کی جگہ کسی اور کو موقع دیا جائے۔

یاد رہے کہ محمد رضوان نے قومی ٹیم کے لیے کئی اہم میچز میں کارکردگی دکھائی ہے اور ان کی بیٹنگ ہمیشہ سے موضوع بحث رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں