جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ، فوری انخلا کی ہدایت۔
ٹوکیو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جاپان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد 3 میٹر بلند سونامی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کچھ علاقوں میں سونامی کی لہریں فوری پہنچ سکتی ہیں۔ شمالی جاپان کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری انخلا کی ہدایت دی گئی ہے۔
زلزلے کے بعد امریکی حکام نے بھی سونامی وارننگ جاری کر دی ہے۔ جاپانی حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھیج دی ہیں۔ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔
زلزلے کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ جاپان میں زلزلے عام ہیں اور ملک کے کئی علاقے زلزلہ زدہ خطوں میں شامل ہیں۔ جاپان کی حکومت زلزلوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔












