امریکا اور ایران کا جنگ بندی میں توسیع یا کشیدگی میں اضافہ؟

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، جنگ بندی یا جنگ کا خدشہ۔ امریکی حکام اہم اجلاس میں غور کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا اور ایران، جنگ بندی میں توسیع یا کشیدگی میں اضافہ؟

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نازک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جہاں 22 اپریل کے بعد کی صورتحال پر غیر یقینی چھائی ہوئی ہے۔ امریکی حکام نے جنگ بندی میں توسیع یا ممکنہ جنگ کے خدشے پر غور کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت ہوا، جس میں ایران کے ساتھ جاری مذاکرات، جنگ بندی کی ممکنہ مدت اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اہم امریکی عہدیداروں نے شرکت کی۔

امریکی حکام کے مطابق اگر مذاکرات میں کامیابی حاصل نہ ہوئی تو آئندہ چند روز میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال میں خطے کی سیکیورٹی اور ممکنہ عسکری حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔

واضح رہے کہ یہ بحران اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کیا۔ امریکی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک دو روز میں معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی ختم ہونے میں تین دن باقی ہیں اور مذاکرات کے اگلے دور کی حتمی تاریخ طے نہیں ہو سکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں