حج 2026 کے لئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی عارضی بھرتی کا آغاز

حج 2026 کے لئے وزارت مذہبی امور نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی بھرتی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حج 2026 میں عازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے وزارت مذہبی امور نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی عارضی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 98 ڈاکٹرز، فارما سسٹس اور 196 پیرا میڈیکس اسٹاف کی ضرورت ہے۔ امیدواروں کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے جبکہ امراض قلب، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے۔ درخواست گزار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کرنا ہوگا۔ حج میڈیکل اسٹاف کے لئے عمر کی حد 25 سے 55 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ کم از کم تین سال کی سرکاری ملازمت رکھنے والے حاضر سروس ملازمین ہی درخواست دے سکتے ہیں۔ ریٹائرڈ ملازمین نااہل ہوں گے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 دسمبر 2025 ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق، این ٹی ایس کے ذریعے تحریری امتحان لیا جائے گا اور منتخب امیدواروں کو اپنی تمام متعلقہ دستاویزات جمع کرانی ہوں گی۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت حج میڈیکل مشن میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ منتخب طبی عملہ حج کے دوران حجاز مقدس میں خدمات انجام دے گا۔ سعودی قوانین کی خلاف ورزی یا ڈسپلن توڑنے پر انہیں فوری طور پر پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں