راولپنڈی اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ معطل، شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی اسلام آباد، پبلک ٹرانسپورٹ معطل شہریوں کو مشکلات

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سمیت پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق شہر میں تمام پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ فوری طور پر معطل کردی گئی ہے۔ یہ پابندی تاحکمِ ثانی نافذ العمل رہے گی۔ شہریوں کو کسی بھی نئی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

میٹرو بس سروس بھی متاثر ہوئی ہے، جو اب پمز تک محدود کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے بھی پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ناخوشگوار واقعات سے بچاؤ ہے۔ شہریوں کو سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس معطلی کا مقصد ممکنہ خطرات کے پیش نظر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں