کراچی میں سرد ہواؤں سے درجہ حرارت میں کمی متوقع

کراچی میں سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دھند پڑ سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شہر قائد میں آج صبح سے سرد ہواؤں کا راج ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور راتیں خنک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جس سے کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

دوسری جانب صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان بھی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں