سندھ حکومت، حیدرآباد میں پنک اسکوٹیز مفت تقسیم کا اعلان

سندھ حکومت نے حیدرآباد میں خواتین کو پنک اسکوٹیز مفت تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ حکومت، حیدرآباد میں پنک اسکوٹیز مفت تقسیم کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کراچی اور سکھر کے بعد اب حیدرآباد میں بھی خواتین کو پنک اسکوٹیز مفت فراہم کی جائیں گی۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سکھر میں کامیابی کے بعد حیدرآباد میں خواتین کے لیے اسکوٹیز تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کو اسکوٹیز کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس، ہیلمٹ اور تربیت بھی دی جائے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے یہ منصوبہ سندھ حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس کے نیٹ ورک کو بھی سکھر اور شکارپور کے بعد وسعت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ خیرپور تا روہڑی اور خیرپور تا رانی پور پر بھی جلد پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔ حیدرآباد میں کوہسار حیدر چوک اور حیدرآباد تا ٹنڈو الہیار روٹس پر بھی بس سروس کا آغاز جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کے ان منصوبوں کا مقصد عوام کو سستی اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہے، جو خاص طور پر خواتین، نوجوانوں اور محنت کش طبقے کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں