لاہور میں اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گینگ گرفتار

لاہور میں پولیس نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان بزرگ شہریوں کو نشانہ بناتے تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گینگ گرفتار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پولیس نے لاہور میں اے ٹی ایم مشینوں پر نوسر بازی کرنے والے گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئیں، جس کے تحت انچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی جمشید اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب آپریشن کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان اے ٹی ایم مشینوں پر بزرگ شہریوں اور پنشنرز کو مشین خراب ہونے کا جھانسہ دے کر ان کی رقم نکال لیتے تھے۔

مزید بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون کومل اکرام کی رقم برآمد کر کے اسے واپس کر دی گئی ہے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں اے ٹی ایم فراڈ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام شواہد کی روشنی میں چالان مکمل کر کے ملزمان کو سخت سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں