نیٹ فلکس کی اسٹرینجر تھنگ کے نئے سیزن کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ مداح کہانی میں مزید موڑ کے منتظر ہیں۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیٹ فلکس کی مشہور سیریز اسٹرینجر تھنگ کے ایک اور سیزن کی تیاری کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ مداحوں کو امید ہے کہ کہانی میں مزید موڑ آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اسٹرینجر تھنگ کے پانچویں سیزن کے اختتام پر ملی بوبی براؤن (الیون) کو غائب ہوتے دیکھا گیا۔ تاہم، مائیک (فن وولفورڈ) اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
مائیک کا ماننا ہے کہ الیون کسی طرح بچ گئی ہے اور دکھائی گئی کہانی مکمل حقیقت نہیں تھی۔ اس امید نے مداحوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
پانچویں سیزن کی کہانی کو جان بوجھ کر مبہم چھوڑا گیا، جس پر مداحوں نے اسے کمزور تحریر کہا۔ الیون کا انجام واضح نہیں کیا گیا، جس سے مداحوں کی دلچسپی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ اسٹرینجر تھنگ کی کہانی مائیک اور الیون کی دوستی اور محبت پر مبنی ہے۔ ان کی کہانی شروع سے ہی مداحوں کے دلوں کو چھوتی رہی ہے۔















