وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، اہم ملاقاتیں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچے ہیں جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچے، اہم ملاقاتیں متوقع

انطالیہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچ چکے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

گورنر انطالیہ نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے، جہاں لیڈرز پینل میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں