پاکستان نے آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی اور معمول کی نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے آبنائے ہرمز میں جہازوں اور عملے کی سلامتی اور بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اشیاء اور توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم بحری راستہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک پر منفی اثر ڈال رہی ہے اور پاکستانی عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اگر عسکری کشیدگی اور رکاوٹیں برقرار رہیں تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں، جی سی سی ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز ایک اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے جو دنیا بھر کی معیشتوں کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔











