لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر بیروت کے شہریوں کا خوشی کا اظہار

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز، بیروت میں شہریوں نے خوشی منائی اور ہوائی فائرنگ کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لبنان اسرائیل جنگ بندی، بیروت میں جشن، ہوائی فائرنگ

بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر بیروت کے شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور ہوائی فائرنگ کی۔

جنگ بندی کا نفاذ 10 روز کے لیے کیا گیا ہے جس پر بیروت کی فضا خوشی سے گونج اٹھی۔ دوسری جانب تہران میں حزب اللہ کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔

ایرانی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ یہ جنگ بندی لبنان کی مزاحمت کی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی فتح اور ایران کی مدد اہم ثابت ہوئی۔

لبنان کے صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان بات چیت میں امن قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے امن معاہدے کی امید ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی کی کوششیں جاری تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں