امریکی کانگریس میں اسرائیلی فوجی امداد پر اختلافات

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی فوجی امداد پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، ڈیموکریٹک ارکان مخالفت کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی کانگریس میں اسرائیلی فوجی امداد پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکا میں کانگریس کے اندر اسرائیل کی فوجی امداد پر اختلافات بڑھ گئے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے کچھ ارکان اب اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد کی مخالفت کر رہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ‘ایکسیوس’ کے مطابق کانگریس میں اسرائیل اور ڈیموکریٹس کے تعلقات میں تیزی سے بگاڑ ہوا ہے۔ کئی ارکانِ کانگریس اسرائیل کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ڈیموکریٹ رہنما میکسویل فراسٹ نے کہا کہ چار سال پہلے اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام ‘آئرن ڈوم’ کی مخالفت غیر معمولی سمجھی جاتی تھی، مگر اب یہ سوچ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

دیگر ڈیموکریٹ ارکان جیسے جم میک گورن، جیرڈ ہفمین نے بھی کہا کہ وہ اسرائیل کو مزید فوجی امداد کی حمایت نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق یہ معاملہ امریکی داخلی سیاست میں اثر انداز ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2021 میں ‘آئرن ڈوم’ فنڈنگ کے حق میں 200 سے زائد ڈیموکریٹس نے ووٹ دیا تھا، تاہم اب اس حمایت میں واضح تقسیم نظر آ رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں