نتیوت، اسرائیل میں لاکھوں شہد کی مکھیوں کا حملہ، ہوائی جہاز بھی متاثر ہوئے۔ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی۔
نتیوت، اسرائیل: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اسرائیل کے جنوبی علاقے نتیوت میں بدھ کے روز لاکھوں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا، جس نے تجارتی مرکز کو متاثر کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق، مکھیوں نے شاپنگ سینٹرز اور رہائشی علاقوں میں ڈیرے ڈال دیے، جس پر حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مکھیوں کی بڑی تعداد عمارتوں، گلیوں اور گاڑیوں پر جم گئی ہے۔ حتیٰ کہ اسرائیلی جنگی طیارے بھی ان مکھیوں کی وجہ سے اڑان بھرنے سے قاصر ہیں۔میونسپل حکام نے ہنگامی وارننگ جاری کی ہے، متاثرہ علاقوں سے دور رہنے کی تاکید کی ہے۔ انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق گرم موسم میں مکھیوں کی سرگرمیاں بڑھ جانا معمول کی بات ہے۔ شہری اس حملے کے خاتمے کا انتظار کر رہے ہیں۔













