آبنائے ہرمز کی بندش سے یورپی ایئرلائنز جیٹ فیول بحران کا شکار

آبنائے ہرمز کی کشیدگی سے یورپی ایئرلائنز جیٹ فیول بحران کا شکار ہو گئیں، یورپی یونین سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز کی بندش، یورپی ایئرلائنز جیٹ فیول بحران کا شکار

یورپ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش نے یورپی ایوی ایشن انڈسٹری کو متاثر کر دیا ہے۔ یورپی ایئرلائنز نے یورپی یونین سے فوری ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق، ایئرلائنز فار یورپ گروپ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ بحران کے حل کے لیے جیٹ فیول کی دستیابی کی نگرانی اور کچھ ٹیکسز میں نرمی کی جائے۔

امریکا-اسرائیل اور ایران تنازع کے باعث خلیجی ممالک کی فضائی حدود بند ہیں۔ یورپی ایئرلائنز کو بعض علاقوں میں پروازوں سے روک دیا گیا ہے۔

آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی اور نیٹو میں اختلافات کے باعث عالمی تجارت اور سپلائی چین خطرے میں ہیں۔ یورپی ایوی ایشن انڈسٹری جیٹ فیول کی قلت کا سامنا کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اگر آبنائے ہرمز کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو یورپ کو وسیع تر توانائی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں