وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی قرارداد جمع ہوئی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو امن کا نوبل انعام دینے کی قرارداد جمع ہوئی۔
یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی شہلا بانو نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی مؤثر سفارتکاری کے باعث خطے میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہوئی۔
حکام کے مطابق اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی امن کو خطرات لاحق تھے، جو ممکنہ طور پر عالمی بحران میں تبدیل ہو سکتے تھے۔
یہ قرارداد ان راہنماؤں کی خدمات کے اعتراف میں ہے جنہوں نے امن کے قیام اور فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ نوبل انعام دنیا کے اہم ترین امن انعامات میں سے ایک ہے جو عالمی امن کی کوششوں کے لئے دیا جاتا ہے۔













