دیامر میں افیون تلف کرنے والی پولیس ٹیم پر حملے میں 3 اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی زخمی ہوگئے۔
چلاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضلع دیامر میں پولیس ٹیم پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ ضلع دیامر کے علاقے تھور گوئیں میں پیش آیا، جس میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ڈی ایس پی سمیت دیگر زخمی ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ پولیس ٹیم تھور کے علاقے میں افیون کی فصل تلف کر رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں کی لاشیں ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ زخمی اہلکار زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ دیامر میں افیون کی کاشت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت پولیس ٹیمیں میدان میں ہیں۔













