برطانیہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی آبنائے ہرمز ناکہ بندی میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ برطانوی میڈیا نے بیان دیا کہ برطانیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز ناکہ بندی میں شامل نہیں ہوگا۔
برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی برقرار رکھنا ضروری ہے۔ یہ عالمی معیشت پر مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے میں معاون ہے۔
برطانیہ فرانس اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ کے لیے وسیع اتحاد بنانے پر کام کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرے گی اور ایران کو ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو روکا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج شام 7 بجے شروع ہوگی، جو عارضی طور پر ایرانی پورٹس میں جہازوں کی آمدورفت پر لاگو ہوگی۔











