دو پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیے گئے۔ یہ جہاز کویت اور یو اے ای کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دو پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیے گئے۔ یہ جہاز پاکستان نیشنل شپنگ کے شالامار اور خیرپور تھے۔
ذرائع کے مطابق یہ جہاز کویت اور یو اے ای کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ لیکن انہیں ہرمز میں داخلے کے بعد آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔ یہ فیصلے کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہوئیں۔
حکام نے بتایا کہ کیپٹن آصف اور کیپٹن شاہین نے احکامات ملنے کے بعد جہازوں کا رخ خلیج عمان کی طرف موڑ دیا۔
یہ جہاز کروڑوں لیٹر خام تیل لادنے کے لیے کویت اور یو اے ای جا رہے تھے۔ لیکن اب ممکنہ طور پر یہ فجیرا یا ینبوع کا رخ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے باعث ایرانی آئل ریفائننگ کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور اس کی بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔














