صیہونی فوج نے لبنان میں بمباری کرتے ہوئے 11 لبنانی شہریوں کو شہید کردیا، حزب اللہ نے بھی جواب میں راکٹ داغے۔
بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صیہونی فوج نے لبنان میں اپنی کارروائیاں ایک بار پھر تیز کردی ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق، جنوبی لبنان کے تاریخی شہر صور میں متعدد مقامات پر بم برسائے گئے۔ اس بمباری سے 11 لبنانی شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بھی بمباری کی گئی، جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ صیہونی فوج نے حزب اللہ کے راکٹ لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حزب اللہ نے بھی صیہونی فوج کو بھرپور جواب دیا، اور شمالی اسرائیل پر کئی راکٹ داغ دیے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 165 بچے اور 85 طبی رضا کار شہید ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سالوں سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جاری ہے، اور حالیہ حملے اس تنازعے کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔













