بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کر کے فاف ڈوپلیسی کو پیچھے چھوڑ دیا، مزید 248 رنز کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہو سکتے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم اعزاز حاصل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں بابر اعظم نے پشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی رنز کی تعداد 12074 ہوگئی ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی کو پیچھے چھوڑ کر گیارہویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
یہ کارنامہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں نمایاں کرتا ہے۔ ٹاپ ٹین میں شامل ہونے کے لیے انہیں مزید 248 رنز درکار ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کئی مواقع پر کامیابی دلائی ہے۔















