روس کے ڈینئیل میڈویڈوف کو مونٹی کارلو ماسٹرز میں بدترین شکست، بارٹینی نے 0-6، 0-6 سے ہرایا، میڈویڈوف نے غصے میں ریکٹ توڑ دیا۔
موناکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی ٹینس اسٹار ڈینئیل میڈویڈوف کو مونٹی کارلو ماسٹرز کے ابتدائی مرحلے میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میٹیو بارٹینی نے میڈویڈوف کو 0-6 اور 0-6 کے اسکور سے ہرایا۔
اطالوی پلیئر بارٹینی نے میڈویڈوف کو مکمل بے بس کر دیا، یہ میچ صرف 49 منٹ میں ختم ہوگیا۔ میڈویڈوف اپنے کیریئر میں پہلی بار کوئی گیم نہیں جیت سکے۔
شکست کے بعد میڈویڈوف نے غصے میں آکر کورٹ پر اپنا ریکٹ توڑ دیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔
یہ شکست اس لحاظ سے اہم ہے کہ میٹیو بارٹینی نے پہلی بار ٹاپ 10 رینکنگ کھلاڑی کو ہرایا ہے، جس سے ان کی کارکردگی میں نیا موڑ آیا۔
واضح رہے کہ میڈویڈوف اس سے پہلے کسی میچ میں اس طرح کی شکست سے دوچار نہیں ہوئے تھے، یہ ان کے کیریئر کا پہلا موقع ہے۔















